خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات دنیا کی سب سے زیادہ ویکسینیٹڈ قوم بن گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے بڑی کامیابی حاصل کر لی،امارات میں 72.1 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگا دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ہیلتھ سیکٹر انتہائی ترقی یافتہ اور جدید ترین سہولات سے آراستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا وبا کے دوران امارات نے بڑی کامیابی سے کوروناکی شرح اموات کو کم سے کم رکھا ہے۔
اب تک لاکھوں مریض بہترین علاج کی بدولت صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک امارات میں 70 فیصد سے زائد آبادی کو اب تک کرونا وائرس کی دو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔متحدہ عرب امارات 15.5 ملین خوراکیں دے کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا ملک بن گیا ہے۔بلومبرگ کے ویکسین ٹریکر کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک امارات میں 72.1 فیصد آبادی کو کوڈ ویکسین کی دو خوراکیں لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

100،000 سے بھی آبادی والا ملک سیچلیس 71.7 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین دینے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ روز 1،632 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے چھ اموات ہوئیں۔ ملک میں اب تک 58.3 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔یواے ای نے دسمبر میں مارچ تک اپنی 50 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررکیا تھا۔
العربیہ نیوز کے مطابق قومی کرائسز اور ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای میں منگل تک 3777143 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ان میں 64۰5 فی صد ضعیف العمر افراد شامل ہیں۔ یواے ای نے دسمبر 2020ء میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم شروع کی تھی اور یہ اعلان کیا تھا کہ مارچ 2021 تک ملک کی 50 فی صد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔
و اے ای میں شامل سات امارتوں میں تمام مکینوں اور شہریوں کو حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔ان میں چھے امارتوں میں چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی ساختہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ البتہ امارت دبئی میں شہریوں اورمکینوں کوسائنو فارم کے علاوہ امریکی کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارشدہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔شہری اور مکین ان دونوں میں سے کوئی ایک ویکسین رضاکارانہ طورپر لگواسکتے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button