خلیج اردو: شارجہ پولیس نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تعطیلات کے موقع پر مخصوص علاقوں میں ٹرکوں کی نقل و حرکت سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
یکم دسمبر منگل ، صبح 6 بجے سے صبح 8 بجے ، شام 1 بجے سے شام 3 بجے ، اور شام 5.30 سے 9.30 بجے تک ، چھٹی کے دوران خور فکان میں داخلی سڑکوں پر بھاری ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چھٹی کے عرصہ میں سڑکوں کو محفوظ رکھنے اور بھیڑ اور معمولی حادثات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسلئے جو بھی ٹرک ڈرائیور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا اس پر 1،000 درہم جرمانہ نیز چار ٹریفک پوائنٹس بھی عائد ہوں گے۔







