خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قندوز کی مسجد میں دھماکے پر شدید مذمت کا اظہار

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے صوبہ قندوز کے مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں اور کئی زخمی ہوئے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایسے مجرمانہ عمل کی مکمل مذمت کرتا ہے اور سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی خاطر کیئے جانے والے ہرقسم تشدد اور دہشت گردی کو مکمل مسترد کرتا ہے ، ایسے جرائم تمام مذہبی اور انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی ہوتے ہیں – وزارت نے اس سنگین واقعہ کے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی خاطر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button