خلیج اردو: دبئی میں ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقاریب کی میزبانی کی اجازت 22 اکتوبر سے دیدی گئی۔
ہر ہال میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کے اجتماع کی اجازت ہوگی اور خیموں اور گھروں میں 30 افراد ، بشرطیکہ ہر ایک مربع میٹر میں ایک شخص محفوظ معاشرتی فاصلہ برقرار رکھ سکے۔
تقاریب کو چار گھنٹوں سے زیادہ نہیں جاری نہیں رہنا چاہئے، بوڑھوں اور دائمی بیماری کے حامل افراد کو اجتماعات میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
*حکومتی ہدایات میں مندرجہ ذیل نکات شامل ہیں* :
– ہر ہال میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کی میزبانی کرنے کی اجازت ہے جبکہ خیموں اور گھروں میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو رہنے کی اجازت دی گئی ہے، جسمیں ہر فرد چار مربع میٹر کا فاصلہ رکھنے کا پابند ہوگا۔
– شرکا کو ہر وقت چہرے کا ماسک پہننا لازمی ہے اور جب وہ اپنی میزوں پر بیٹھے ہوں تب ہی ماسک کو نکال سکتے ہیں
– فی میز پر زیادہ سے زیادہ پانچ مہمانوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
– شرکا کو آمنے سامنے بیٹھنے سے گریز کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے درمیان 1.5 میٹر سے زیادہ کا فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے
– میزیں ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کے فاصلے پر رکھی جائیں
– ہالوں ، ہوٹلوں ، گھروں ، عارضی مقامات اور خیموں میں تقریب کی مدت چار گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے
– کھانسی ، یا بخار جیسی علامات رکھنے والے کسی بھی شخص کو پروگرام میں شرکت کرنے سے باز رہنا چاہئے







