
خلیج اردو
بھارتی عدالت نے بالی ووڈ اداکار عمران خان کو کم از کم 2 نومبر تک بھارت میں قیام کی اجازت دے دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے حکومتی حکم پر عمل درآمد روک دیا، جس میں مبینہ طور پر سیاسی احتجاج میں شرکت اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اداکار کو بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
43 سالہ عمران خان امریکی شہری ہیں، جنہیں 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ ان پر رواں ماہ ممبئی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں شرکت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
بھارتی قوانین کے تحت غیر ملکی شہریوں کی سیاسی احتجاج میں شرکت کو امیگریشن اور ویزا قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جا سکتا ہے۔ اداکار نے حکومتی حکم کو غیر آئینی اور من مانا قرار دیتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق عدالت کے تازہ فیصلے سے عمران خان کو کم از کم 2 نومبر تک بھارت میں قیام کی اجازت مل گئی ہے۔







