متحدہ عرب امارات

شارجہ میں دبئی الحصن کے ساحل کو مرمت اور بہتری کے کاموں کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مقامی میونسپلٹی نے منگل کو جاری نوٹس میں بتایا کہ ساحل کو آئندہ اطلاع تک بند رکھا جائے گا۔

خلیج اردو
شارجہ میں دبئی الحصن کے ساحل کو مرمت اور بہتری کے کاموں کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مقامی میونسپلٹی نے منگل کو جاری نوٹس میں بتایا کہ ساحل کو آئندہ اطلاع تک بند رکھا جائے گا۔

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقوں میں تیل پھیلنے کے واقعے کے بعد مختلف امارات میں ساحلوں کی بندش کے سلسلے میں سامنے آیا ہے۔ حکام کے مطابق امارات کے تمام ساحلوں اور ساحلی علاقوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ ٹیمیں ماحولیاتی جائزے مکمل کرنے کے ساتھ عوام کی حفاظت اور سمندری ماحول کے تحفظ کے اقدامات کا تعین کر سکیں۔

وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں تیل پھیلنے کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب رہائشیوں نے غیر معمولی بدبو کی شکایات کیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ اس بو سے رہائشیوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔

وزارت کے مطابق تیل کے اخراج کا پتا چلتے ہی ماحولیاتی اثرات محدود کرنے کے لیے تیل کو پھیلنے سے روکنے، متاثرہ علاقوں کو گھیرنے، صفائی اور بحالی کے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ یہ کارروائیاں وفاقی اور مقامی حکام کے تعاون سے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button