لائف سٹائلمعلومات

سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کا وقفہ ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہے

کیا سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا استعمال کرنے پر آپ ڈپریشن یا فکرمندی محسوس کرتے ہیں؟

تو ذہنی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے چند دن تک سوشل میڈیا کا استعمال نہ کریں۔

برطانیہ کی باتھ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنا مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے اور ذہنی صحت کو زیادہ بڑے نقصان سے بچاتا ہے۔

درحقیقت صرف ایک ہفتے تک مختلف نیٹ ورکس جیسے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام وغیرہ سے دوری بھی ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی لاتی ہے ۔

تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے سے جو وقت بچتا ہے ان کو زیادہ مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 18 سے 72 سال کی عمر کے 154 سوشل میڈیا صارفین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور ان کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پہلے گروپ کو ایک ہفتے تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے کو معمول کے مطابق ان نیٹ ورکس کا استعمال جاری رکھنے کا کہا گیا۔

تحقیق سے قبل ان افراد کے اسکرینوں کے سامنے گزارے جانے والے وقت کے اعدادو شمار بھی جمع کیے گئے اور دریافت ہوا کہ وہ اوسطاً ہر ہفتے 8 گھنٹے سوشل میڈیا سائٹس پر گزارتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد سوشل میڈیا سے ایک ہفتے تک دور رہے ، ان کا اسکرین کے سامنے گزارے جانے والا وقت اوسطاً 21 منٹ رہا ۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرنے والے افراد کی انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات میں نمایاں بہتری آئی ۔

اب محققین کی جانب سے یہ دیکھا جائے گا کہ سوشل میڈیا سے وقفہ لینے سے مرتب اثرات کا دورانیہ کب تک برقرار رہتا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button