پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عمران خان کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

خلیج اردو: سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر میں شیخ محمد بن زاید النہیان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی بصیرت ہی کا نتیجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی منظر نامے پر پہلے ہی سے ایک کلیدی اقتصادی وسیاسی کردار میں ڈھل رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم میں نے ذاتی طور پر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان سے برادرانہ محبت کا مشاہدہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button