کالملائف سٹائل

دس بہترین پھل جو انسانی صحت و خوبصورتی کیلئے ضروری ہیں

خلیج اردو: ہر فرد اپنے چہرے کو شاداب، ترو تازہ اور جھریوں سے پاک رکھنا چاہتا ہے جس کے لیے خواتین گھروں میں مختلف قسم کی کیمیلز سے بھرپور اشیاء استعمال کرتی ہیں، پھر چاہے وہ مہنگی کریمیں ہوں یا ادویات، فیس ماسکس ہوں یا کوئی سیرم، یہ استعمال کیے جاتے ہیں جس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسے پھلوں اور دیگر اشیا کے بارے میں بتارہے ہیں جن کے استعمال سے نہ ہی آپ کی جلد خراب ہوگی اور نہ ہی یہ جیب پر بھاری پڑیں گے۔

آملہ:
ماہرین کے مطابق آملہ میں قدرت نے خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھی ہے، اس سے خون شفاف ہوجاتا ہے جس کے باعث چہرے پر دانے، دھبے نہیں ہوتے۔

کچھ افراد یہ بھی کہتے ہیں کہ آملہ رنگ صاف کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

کھٹاس والے پھل:
کینو، مالٹا، چکوترے جیسے کھٹاس والے پھل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہوتے ہیں، جو کہ جلد کو جوان رکھنے اور رنگت نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

سبز چائے:
سبز چائے میں استعمال ہونے والی پتی میں تناؤ سے چھٹکارے کی خوبی پوشیدہ ہے، سبز چائے کے استعمال سے تناؤ اور تھکاوٹ کے آثار جلد پر مرتب نہیں ہوتے اور جلد تازہ رہتی ہے۔

انار:
ایک انار سو بیمار والا محاورہ تو ہر کسی نے ہی سنا ہے، تاہم اس پھل کا شمار بھی کھٹے پھلوں میں ہوتا ہے، انار کو قدرت نے جتنا ذائقہ دار بنایا ہے، اتنی ہی خوبیاں بھی رکھی ہیں۔

انار خون میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور خراب جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اسٹرابیری:
اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو آپ کی جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے اور ساتھ ہی وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے جلد پر ایک شیلڈ بناتی ہے جو جلد کو نقصانات سے بچاتی ہے۔

سورج مکھی کے بیج:
سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی6 پایا جاتا ہے، یہ بیج اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں جو انفیکشن سے آپ کی جلد کو بچاتے ہیں۔

اسی لیے وہ خواتین یا وہ حضرات، جو چاہتے ہیں کہ ان کی جلد کسی قسم کی بیماری سے محفوظ رہے، وہ ان بیجوں کو اپنی غذا میں شامل کرلیں۔

امرود:
امردو میں اینٹی ایکسیڈینٹ کی خوبیاں ہونے کے باعث یہ پھل ناصرف جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے بلکہ جلد پر پڑ جانے والی جھریوں کو بھی دور کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button