لائف سٹائل

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کی جانب سے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل آئیکون آف سنیما اور ثقافتی بیانیہ ایوارڈ سے نوازا گیا

شارجہ: بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان کو شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں انٹرنیشنل آئیکون آف سنیما اور ثقافتی بیانیہ ایوارڈ سے نواز گیا۔

 

تقریب سے خطاب میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے تقریب کے دوران اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایماندار اور نرم دل رکھیں، اس زندگی کو کامیابی سے گزارنے کے لیے آپ کے دل میں ان دو خوبیوں سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔

 

ایسا وقت آئے گا جب ہمیں زندگی کو دھوکہ دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا۔ "ایسا وقت آئے گا جب ہمیں اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرنا پڑے گا لیکن کمزوری کے اس ایک لمحے میں، اگر آپ ایماندار اور نرم دل رکھ سکتے ہیں، تو آپ کو اللہ کی دی گئی سب سے بڑی اور بہتر زندگی ملے گی۔”

 

تقریب میں شامل افراد نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اوراپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کرسیوں پر کھڑے ہو گئے جب وہ سیاہ رنگ کا جوڑا پہن کر والک کررہے تھے اور اس کے چہرے پرمسکراہٹ تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button