خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے ایوان زیرین میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے وقت پی ٹی آئی کی جانب سے ایوان میں سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر توجہ مبزول کرائی ہے۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے صرف علی محمد خان موجود رہے اور اپوزیشن کی تقریریں سنتے رہے۔
چیئرمین آف د ہاؤس ایاز صادق نے ان علی محمد خان کو ووٹ دیا تو ان کی آواز جذبات سے بھری تھی۔ انہوں نے اپنے لیڈر عمران خان کا دفاع کیا اور کہا کہ اسی ایوان میں وزیر اعظم دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر آئے گا۔
علی محمد خان نے انتہائی جوشیلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حکومت قربان کی ہے لیکن غلامی قبول نہیں کی، عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ اس نے سامراج کے سامنے کھڑے ہوکر ایبسولوٹلی ناٹ کہا اور مجھے اس بات پر فخر ہے میرا لیڈر کھڑا رہا، جھکا نہیں، بکا نہیں، ڈرا نہیں۔
ان کی تقریر کا مواد ایک طرف ، ایوان میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے۔
Everyone left but this man didn't. He sat there all alone. Respect for Ali Muhammad Khan. pic.twitter.com/N7jzWy2g9l
— Abdullah (@AbdullahSays99_) April 9, 2022
ایک ٹویٹر صارف نے عمران خان کے مشہور جملے کہ آخری بال تک لڑوں گا کا حوالہ دے کر لکھا کہ اگر کوئی آخری بال تک لڑا ہے تو وہ علی محمد خان ہے۔
اگر کوئی آخری بال تک لڑا ہے تو وہ ہے علی محمد خان۔۔❤❤#ARYNewsUrdu pic.twitter.com/e0SA0hbejS
— Muhammad Shakir Abbasi (@Iamshakirabbasi) April 9, 2022
پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے بھی علی محمد خان کی تعریف کی۔
I must appreciate the Ali Muhammad Khan of PTI at least he is sitting in assembly and witness the successful vote of no confidence motion.#GameOverIK
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 9, 2022