خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین مار کرنے والے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنیوالے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
Pakistan today conducted successful flight test of Shaheen-III surface to surface ballistic missile. The test flight was aimed at revalidating various design and technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/WHmjPGZobZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 9, 2022
ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے تکنیکی ڈیزائن اور پیرامیٹرز کی اہلیت کا جائزہ لینا تھا۔
شاہین III 2,750 کلومیٹر میں اپنے حدف کو کامیاب بنا سکتا ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں پاکستان نے اسی طرح کے میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
ٹھوس ایندھن سے چلنے والے میزائل جو پوسٹ سیپریشن ایلٹیٹیوڈ کریکشن سسٹم سے لیس ہے جس کا پہلا تجربہ مارچ 2015 میں کیا گیا تھا۔
Source: Khaleej Times