پاکستانی خبریں

ریکوری بڑھانے میں ناکامی پر بجلی محکمے کے چیف ایگزیکٹو فارغ، 8 افسران معطل کیے گئے

خلیج اردو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی نے چیئرمین نیپرا کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں فوری طلب کر لیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وسیم مختار کو چیئرمین رہنا ہے تو اجلاس میں شرکت کیا کریں۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے

 

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیپرا کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ چیئرمین نیپرا اہم میٹنگ کے سبب نہیں آ سکے۔ کمیٹی نے چیئرمین نیپرا اور ممبران کو فوری طور پر اجلاس میں طلب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا ہم نے نہیں لگایا، انھوں نے عہدے پر رہنا ہے تو اجلاس میں شرکت کیا کریں۔

 

ممبر کمیٹی سینٹر بہرہ مند تنگی نے بجلی چوری کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ ہم نے میٹر کی فراہمی اورریکوری کیلئے کچھ ہوتے دیکھا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ کریک ڈاؤن 7 ستمبر کو شروع کیا گیا ، ڈسکوزکو کہا گیا کہ 589 ارب روپے کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات کریں۔

 

چار دن تو ڈسکوز کی کارکردگی مایوس کن تھی ،صرف اڑھائی کروڑ کی ریکوری ہوئی، ڈسکوز کیخلاف ایکشن لیا گیا، تو پھر تین دن میں ریکوری بڑھ کر1 ارب روپے ہوئی۔ انھوں نے سکھر کے ایک افسر کو کرپشن پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا بتایا تو چیئرمین کمیٹٰی نے کہاکہ چلیں ایک کرپٹ افسر تو پکڑا گیا۔

 

ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ ریکوری بڑھانے میں ناکامی پر پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹایا گیا، جبکہ آئیسکو کے 8 افسران معطل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button