پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سیکورٹی فورسز کا آپریشن : دہشتگردوں کے کمانڈرز سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

خلیج اردو
راوپنڈی: دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہے۔ بلوچستان میں تربت کے علاقے گورچوپ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو سرکردہ لیڈروں سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں تربت کے علاقے گورچوپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ کلیئرنس آپریشن میں دہشت گردوں نے کیمپ سے فرار کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر حاصل دودا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانیوالے دہشت گرد مکران میں حالیہ فائرنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔

اپنے بیان میں سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا، بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button