واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کی تبدیلی میں کسی طرح سے ملوث ہونے یا کسی سازش کی تردید کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں بریفینگ دیتے ہوئے نے سازش کے ذریعے عمران خان حکومت گرانے کے دعویٰ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا یا غلط اطلاعات کو پاک امریکہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔ پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اور ان مسائل پر تمام پارٹنرز کے ساتھ بات چیت رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں۔ خوشحال پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں طالبان کے ساتھ دوبارہ بات چیت ہوئی۔جس میں امریکی تحفظات کے بارے میں انہیں بتایا۔