پاکستانی خبریں

عمران خان نے مشترکہ دوست کے ذریعے ایک مہینہ پہلے مذاکرات کی دعوت دی،خان صاحب کے غیر آئینی مطالبات کو شکریہ کے ساتھ ٹھکرایا، شہباز شریف

خلیج اردو

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے مشترکہ دوست کے ذریعے ایک مہینہ پہلے رابطہ کرکے دو مطالبے رکھے۔۔غیر جمہوری مطالبات کو ٹھکرا کر انہیں میثاق جمہوریت اور معیشت کی دعوت دی۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں ڈیرے ڈال دیئے۔۔ملکی صورت حال خصوصیاً لانگ مارچ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد، علی آمین گنڈہ پور کے پلان سے آگاہ کیاگیا،وزیراعظم نے امن و امان برقرار رکھنے کیلیے نتیجہ خیر اقتدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔وزیراعظم نے چائنہ دورے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں پلانگ ڈویژن، خارجہ امور اور خزانہ ڈویژنز کو ہدایات جاری کیں۔

 

وزیراعظم سے سوشل میڈیا سے منسلک افراد نے ملاقات کی جس میں لانگ مارچ اور ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے لانگ مارچ کو بلاجواز اور پاکستان کی ترقی  کیخلاف قرار دے دیا۔۔وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے ایک ماہ پہلے مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے رابطہ کرکے دو معاملات کو بات چیت کے ذریعے طے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری اور انتخابات کے حوالے سے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں تاہم میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کرنے کی پیش کش کی

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا تین نام میں دیتا ہوں تین آپ دیں۔۔ مل کر آرمی چیف لگا لیتے ہیں ۔میں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام دیا کہ آرمی چیف کی تقرری میرا دائرہ اختیار ہے جو مقررہ وقت پر آئین کے مطابق ہوگی۔ وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ جنرل ندیم انجم نے ان سے اجازت لے کر نیوز کانفرنس کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button