پاکستانی خبریں

میں ڈیتھ سیل میں نہیں لیکن میرا کمرا ڈیتھ سیل کی دیوار سے منسلک ہے،عمران خان

خلیج اردو
راولپنڈی: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت۔۔۔کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں سرجری ہونی چاہیئے،میں مانتا ہوں کہ بالکل سرجری ہونی چاہیئے۔لیکن سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونے چاہئے۔یہ بطور نگران الیکشن کرانے میں ناکام رہا،ہمارے فوجی شہید ہو رہے،جرائم بڑھ رہے ہیں،اسکا امریکہ میں کیا کام ہے۔ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ان کو کوئی پرواہ نہیں۔محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں،اسکو نکالنا چاہیئے ۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے، 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا۔نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا ۔نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جارہا ہے۔میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا ۔اپنی جماعت کو پیغام دیا کہ ہے تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈیتھ سیل کے ساتھ رکھا گیا ہے ڈیتھ سیل کی دیوار میرے سیل کے ساتھ ہے۔سپرینڈنٹ جیل اور اسکے ساتھ دیگر لوگ ن لیگ کے آدمی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button