پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں اور سہولتوں کے ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیئے

خلیج اردو
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں اور سہولتوں کے ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیئے،،، کہا عدالت اصل حقائق کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔

 

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کتابیں ،ائیر کولر ،ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایکسر سائز بائیک سمیت ایکسرسائز کےلئے دیگر سامان بھی دیا گیا ہے ۔واک کےلئے خصوصی گیلری بھی بنائی گئی ہیں جہاں بانی پی ٹی آٗئی دن میں دو بار واک کر سکتے ہیں۔

 

عدالتی حکم پر وکلا کی ملاقات بھی کرا دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے تمام ثبوتوں کیساتھ دستاویزات سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیں۔

 

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرا دیں ہیں۔ اضافہ دستاویزات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط قرار دیتے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

 

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلا رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا ۔ جو درست نہیں ہے۔ وفاقی حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button