خلیج اردو
اسلام آباد : پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 12روپے سے زائد اضافے کے بعد اب 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 12 روپے سے زائد اضافے کے بعد اب 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں ملے گا ۔ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔۔جس کے بعد نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔