
خلیج اردو
28 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پختونخوا پولیس نے اسے چھوٹا موٹا واقعہ قرار دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی مذمت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی کی پریس کانفرنس کا وہ کلپ صارفین باربار شیئر کررہے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ایسے چھوٹے موٹے واقعات تو ہوتے رہتے ہیں ہیں لیکن ہونے نہیں چاہیئے۔
https://twitter.com/swaat_No1/status/1321399022482083840
سوشل میڈیا پر ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا جارہا ہے جس میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صارفین آئی جی پولیس کو شرم دلا رہے ہیں۔
This is the IG of the New Pakistan Police, according to which the attack on a madrassa and a mosque and then the martyrdom of 20 people is a small incident. Sorry#ShameOnYou_IG_KP pic.twitter.com/qVCKhjtWrC
— Molana Manzoor Ahmed Mengal (@MManzoorAM) October 28, 2020
اس سے قبل لاہور میٹروے پر پیش آنے والے ایکمواقعے جس میں خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے زیادتی کی گئی تھی ، کے ردعمل میں سی پی اور لاہور نے ایسا بیان دیا تھا جس سے تائثر ملا تھا کہ وہ متائثرہ خاتون کو ذمہ دار ٹہرانے کی کوشش کررہے تھے۔
اس بیان پر بھی صارفین نے غم و غسے کا اظہار کیا تھا اور سی پی اور لاہور عمر شیخ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔