سپورٹسپاکستانی خبریں

اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

خلیج اردو
کولمبو – اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور سیمی فائنل میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

اس سے قبل گروپ میچز میں بھی پاکستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال کو واضح برتری سے ہرایا تھا۔

فائنل میں پاکستان کا سامنا میزبان سری لنکا سے ہو گا، جو ایک سخت مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button