پاکستانی خبریں

پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی شاندار فتح، بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 37 رنز سے شکست

خلیج اردو
لاہور – پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 201 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اسپنر شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔

بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے مہمان ٹیم بے بس دکھائی دی۔

میچ کے دوران بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے بنگلہ دیشی وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیل کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button