پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان ایئرڈیفنس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پاک فضائیہ کی جانب سے اہم فضائی مشق کا انعقاد کیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاک فضائیہ کی طرف سے نیشنل ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد کیا گیا،،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس کا مقصد پاکستان ایئر ڈیفنس کی آپریشنل صلاحیتوں اور عسکری تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے نیشنل ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد کیا جس میں جارحانہ اور دفاعی قوتوں کی ہم آہنگی اور مربوط استعمال کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا کو جاری کیے گئے ایک ویڈیو میں مختلف لڑاکا طیاروں اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس مشق کے انعقاد کا مقصد حقیقی خطرات کے ماحول میں پاکستان ایئر ڈیفنس کی آپریشنل صلاحیتوں اور عسکری تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔

عسکری مشق میں پاک فضائیہ کےآپریشنل اثاثہ جات بشمول لڑاکا طیاروں، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز، سینسرز، فورس ملٹی پلائرز اور بیٹل مینجمنٹ سینٹرز کے علاوہ آرمی ایئر ڈیفنس کے اثاثہ جات نے بھرپور شرکت کی۔

پاک فضائیہ کی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے مشق میں شریک تمام ایئر ڈیفنس اثاثہ جات کو مجموعی طور پر کمانڈ کیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button