پاکستانی خبریں

پاکستان میں وزراء ، وزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کے پاس گاڑیوں کی تفصیلات جاری، ان کی گاڑیوں پرگزشتہ تین سال میں ایندھن پر 4 کروڑ 68 لاکھ روپے اخراجات آئے

خلیج اردو
عاطف خان خٹک
20 اکتوبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالا ت میں کابینہ ڈویژن نے تحریری طور پر حکومت وزراء ، مشیران اور معاون خصوصی کے پاس گاڑیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔ وزراء ، مشیر ان اور معاون خصوصی کے پاس 1800 سی سی سے لیکر 4600 سی سی تک گاڑیاں ہیں۔ چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس 2017 ماڈل کی 4608 سی سی کی بلٹ پروف گاڑی ہے۔

وفاقی وزراء اور معاونین کی اکثریت کے پاس 1800 سی سی گاڑیاں ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیرمرزا شہزاد اکبر کے پاس 2 گاڑیاں ہیں
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ، مشیر شہزاد اکبر اور معاون خصوصی زلفی بخاری کے پاس دو دو گاڑیاں ہیں جن میں سے ایک 1800 سی سی اور ایک بلٹ پروف 4608 سی سی گاڑی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی اور سیکرٹری داخلہ کے پاس بھی 4600 سی سی بلٹ پروف گاڑی ہے۔ شہریار آفریدی ، پرویز خٹک ، اعجاز شاہ ، اسد عمر ، مراد سعید ، شفقت محمود ، طارق بشیر چیمہ ، عمر ایوب ، رزاق داؤد ، ڈاکٹر فیصل سلطان ، زرتاج گل ، فیصل واڈا ،بابر اعوان ، غلام سرور ، شہزاد ارباب ، صاحبزادہ محمود سلطان ، معید یوسف ، فواد چوہدری ، فخر امام ، حماد اظہر ، شہزاد قاسم ، ندیم افضل چن ، شہباز گل ، عاصم سلیم باجوہ ، شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر وقار مسعود ، عبدلحفیظ شیخ ، خسرو بختیار ، زبیدہ جلال ، علی امیر گنڈا پور ،ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، امین الحق ، تابش گوہر کے پاس 1800 سی سی گاڑی ہے۔ محمد میاں سومرو ، شبیر علی اور علی محمد خان کے پاس 1800 سی سی اور ڈبل کیبن گاڑیاں ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزراء اور مشیر ان کی گاڑیوں پرگزشتہ تین سال میں ایندھن پر 4 کروڑ 68 لاکھ روپے اخراجات آئے،، گزشتہ تین سال میں وزراء مشیر ان کی گاڑیوں کی مرمت پر 3 کروڑ 88 لاکھ روپے اخراجات آئے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button