پاکستانی خبریں

"پاکستان کا امریکہ کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کا عزم، وزیرِاعظم کی شریف اللہ کی گرفتاری پر اہم وضاحت”

خلیج اردو
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے وزیرِاعظم کا دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر ردعمل کا پیغام جاری کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا تاکہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ شریف اللہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی وضاحت دی کہ شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکہ کے حوالے کیا گیا، اس پر وزارتِ قانون بہتر وضاحت فراہم کر سکتی ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ انہیں اس معاملے پر کسی قسم کی پریشانی یا کوف دکھائی نہیں دیتی اور یہ ایک ریاستی ردعمل تھا۔

بھارتی وزیرِمملکت کے آزاد کشمیر واپس لینے کے حوالے سے بیان کو وزیرِاعظم نے افسوسناک اور مذمت کے قابل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بگرام ایئربیس واپس لینے یا نہ لینے کا معاملہ افغان اور امریکی حکومت کے درمیان ہے اور پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جو خطے کے امن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button