خلیج اردو: ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر نسوار کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
اسی حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں پیش آیا جہاں ایک شہری نسوار مہنگی ہونے کی شکایت لے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جا پہنچا۔
شہری نے مہنگی نسوار اور کم وزن کے خلاف درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں تو ہوں لیکن نسوار کیسے مہنگی ہوگئی؟
تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے نسوار تو سستی نہ کی لیکن پڑیا کا وزن بڑھا دیا۔