پاکستانی خبریں

عمران خان کو بھی بے نظیر کی طرح راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ نے انہیں بچایا،اسد عمر

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت پر پاکستان کے سیاسی قائدین کی جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں  تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ان کے قتل کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو بھی بے نظیر کی طرح قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔

 

اپنے ٹویٹ میں مسٹر اسد کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر 2007 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا،ان کی نظر میں پاکستان کی تاریخ میں باربار مقبول عوامی لیڈرز کو قتل کرکے راستے سے ہٹایا گیا۔

اسد عمر  نے کہا کہ لیاقت علی خان سے لے کر بےنظیر تک یہ سلسلہ جاری رہاہے، اللہ نے عمران خان کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔

 

Source: Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button