خلیج اردو آن لائن:
پاکستانی حکومت کے اعلی عہدیدار کی جانب سے جعمرات کے روز بتایا گیا ہے کہ امریکی ای کامرس کمپنی ایمیزون جلد پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر دے گی۔ اس اقدام کو پاکستانی ای کامرس صنعت کے لیے ایک بڑی کامیابی کےطور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے کامرس اینڈ انویسٹمنٹ عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایمیزون کے اس فیصلے سے متعلق باضابطہ اعلان چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔
رزاق داؤد نے ٹوئیٹر پر اس فیصلے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ گزشتہ سال سے ایمیزون کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جس میں اب کامیابی مل گئی ہے۔ ایمیزون چند دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنددگان کی فہرست میں شامل کر لے گا۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانی نوجوانوں، چھوٹی صنعتوں اور خواتین کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی کاروباری افراد براہ راست ایمیزون پر اپنی اشیاء فروخت نہیں کر سکتے تھے۔ اس کے لیے انیہں دیگر ممالک میں کمنیاں کھول کے وہاں سے ایمیزون پر کاروبار کرنا پڑتا تھا۔
لیکن اس فیصلے اب پاکستانی کاروباری افراد پاکستان میں بیٹھے اپنی اشیاء دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں صارفین کو بیچ پائیں گے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ای کامرس انڈسٹری کے لیے یہ خبر ایک عید کا تحفہ ہے۔ اس نہ صرف پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ نئی نوکریاں بھی پیدا ہوں گیں۔
Source: Khaleej Times






