خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1724 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1682 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
منگل کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 1 لاکھ 96 ہزار 777 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 30 ہزار 944 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 11 ہزار 340 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1604 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
Source: Khaleej Times







