پاکستانی خبریں

یہ خیال غلط ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کا محور سیکیورٹی مسائل ہیں،امریکی سفیر

خلیج اردو
اسلام آباد:امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی معیشت کو حساس قرار دیتے ہوئے ہوئے اصلاحات کو وقت کی ضرورت قرار رے دیا۔ کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کی حمایت کرتے ہیں۔

 

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہاکہ ہم پاکستان میں شہری آزادی کی پاس داری چاہتے ہیں۔ امریکا کے لیے پاکستان سے تعلقات بہت اہم ہیں۔ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ خیال غلط ہے کہ پاک امریکا تعلقات کا محور سیکیورٹی مسائل ہیں۔

 

کئی سال سے پاکستان کو قدرت آفات بالخصوص سیلاب سے نپٹنے میں مدد دی ہے۔ معاشی امداد بھی دی جاتی رہی ہے۔۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت حساس موڑ پر کھڑی ہے۔

 

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام بہت اہم ہے۔ پاک امریکا تعلقات غیر معمولی ہیں۔ صوبوں کو انصاف اور سیکورٹی کے لیے ایک ارب ڈالر دیے جارہے ہیں۔ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان میں مستقبل میں بھی سرمایہ کاری کرینگے۔

 

امریکی سفیر نے کہا کہ ہم منگلا ڈیم کو نئے ٹربائنزکے ساتھ اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ پینے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ ۔ ہم صحتِ عامہ کے شعبے میں بھی پیسہ لگارہے ہیں۔ تعلیم کو بھی ترجیح حاصل ہے۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button