خلیج اردو
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی توڑ دی اور اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک ایسی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ہے۔
شادی شدہ جوڑے سے متعلق گزشتہ کئی روز سے ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
افواہوں کا دم توڑتے ہوئے شعیب نے انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے سالگرہ کی مبارک باد کے پیغام دیئے ہیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی دعا کی ہے۔
قبل ازیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیاگیا۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ان کا شو ان ایئر ہوگا۔
کچھ روز قبل خلیج نیوز نے پاکستان میڈیا ہاؤس سماء نیوز کا حوالہ دے کر رپورٹ کیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ بتایا گیا تھا کہ اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
Source: Khaleej Times