خلیج اردو: چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کو افغانستان سے نامعلوم افراد نے فون کرکے اسپتال عملے سے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں حوالہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسپتال کے لینڈ لائن پر افغانستان سے پانچ دفعہ کال کی گئی، جسکے بعد اسپتال عملے نے خوف و ہراس میں مین گیٹ بند کردیا ہے۔
گزشتہ روز دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان دو واقعات میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ ان ہلاک دہشت گردوں میں ہسپتال نے ایک لاش ورثاء کےحوالہ کی جبکہ باقی اسپتال میں پڑی ہیں
تحقیقات سے پتہ چلا کہ تحریک طالبان پاکستان چارسدہ ہسپتال کے نمبر پر فون کر رہی تھی۔انکا کہنا تھا کہ ساتھیوں کی میتیں مطلوبہ مقام پر پہنچائی جائیں ورنہ وہ حود لینے کیلئے آرہے ہیں۔