خلیج اردو: پاکستان نے ترکیہ کی ایک اور ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت دے دی۔
وفاقی کابینہ نے ’’سن ایکسپریس‘‘کو پاکستان اور ترکیہ کے روٹ پر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ سے ہوا بازی ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، ترکیہ نے پاکستان سے”سن ایکسپریس” کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ترکیہ کیلئے پی آئی اے اور ایئر بلیو نامزد کردہ ایئر لائنز ہیں جبکہ ترکیہ کی جانب سے ترکش اور پیگاسس نامزد کردہ ایئر لائنز آپریٹ ہو رہی ہیں۔