پاکستانی خبریں

پاکستان اور امریکی عسکری حکام میں رابطہ، دفاعی امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو

راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور کمانڈر امریکی سینڑل کمانڈ کے مابین رابطہ ہوا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز نے اعلامیہ جاری کردیا۔

 

اعلامیے کے مطابق کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ٹیلی کانفرنس ہوئی جہاں امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل کوریلا نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دونوں سربراہان کے درمیان پاک، امریکہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور دوطرفہ روابط میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button