پاکستانی خبریں

ارشد چائے والا افغان شہری ہے، نادرا کا عدالت میں مؤقف

خلیج ارد
لاہور:مشہور سوشل میڈیا شخصیت ارشد چائے والا کی شہریت پر تنازع شدت اختیار کر گیا، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ارشد خان کو افغان شہری قرار دے دیا۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں نادرا نے دعویٰ کیا کہ درخواست گزار کی والدہ کے نام میں تضاد پایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد خان کو جاری کیا گیا پاسپورٹ ایک کارآمد شناختی کارڈ کی بنیاد پر جاری ہوا، تاہم دو تصدیقی ایجنسیوں کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد نادرا نے ارشد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ شہری کے کاغذات اور شواہد کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، اور حتمی فیصلہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button