پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خلیج اردو
پشاور:خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے خطرے کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اس صورتحال میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے افسران اور متعلقہ عملے کو فوری حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کنٹرول سنٹر کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ادھر کراچی میں بھی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button