پاکستانی خبریں

ملک میں انتخابات کی تاریخ سامنے آتے ہی الیکشن کمیشن نےورکنگ تیز کر دی

خلیج اردو

اسلام آباد: ملک میں انتخابات کی تاریخ سامنے آتے ہی الیکشن کمیشن نےورکنگ تیز کر دی ،اسلام آباد میں چیف الیکشن کمیشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔قانونی ٹیم نے اب تک کی تیاریو ں کے حوالے سےبریفنگ دی۔

 

ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن متحرک، چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔

 

جس میں ممبران الیکشن کمیشن ،سیکرٹری الیکشن کمیشن،قانونی ٹیم اورالیکشن ونگ کے ممبران شریک ہوئے، قانونی ٹیم نے عام اتخابات کے حوالے سے تیاررپورٹ پرتفصیلی بریفنگ دی، چیف الیکشن کمشنرنے ہدایت کی کہ الیکشن کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے۔

 

دوسری جانب الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ محض تاریخ دینا مسئلے کا حل نہیں ،صاف شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

 

ساٹ فرحت اللہ بابر۔ چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں حکام کوروزانہ کی بنیادوں پرکام مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کااظہارکیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button