پاکستانی خبریںعالمی خبریں

محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور کی منگنی طے ہوگئی

خلیج اردو: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن اور سابق صدر مملکت آصف زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور کی منگنی طے ہوگئی ہے۔

بختاوربھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہوگی جس کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔

دعوت نامے میں کورونا وبا کے پیش نظر تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کےمنفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو موبائل فون رکھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

تاہم دعوت نامے کے مطابق تمام مہمانوں کو صرف بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافر کی بنائی گئی تصاویر فراہم کی جائیں گی۔

محمود چوہدری امریکا میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے ہیں

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button