
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان عید سے پہلے رہا ہو جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کارکنوں کا سوال اٹھانا بالکل درست ہے، اور ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے تمام کیسز میرٹ پر لگیں اور فیصلے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز گزشتہ دو سال سے برداشت کرتے کرتے تھک چکے ہیں، اور عدالتوں کے ججز بھی مسلسل فیصلے لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے ورکرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیسز جلد فکس ہو جائیں گے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔






