پاکستانی خبریں

باجوڑ کی تحصیل خار میں بم دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

خلیج اردو
باجوڑ، 2 جولائی
باجوڑ کی تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی، تحصیلدار وکیل خان اور دو سپاہی شہید ہو گئے، جب کہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب حکام معمول کے دورے پر جا رہے تھے۔ شدت پسندوں نے سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جانی نقصان ہوا۔

زخمیوں اور شہداء کی میتوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button