خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور اور ملتان کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں آئندہ سال نجی تحویل میں دی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے حکومتی پالیسی سے آگاہ کر دیا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں بتایا کہ 2015ءسے 2018ءکے درمیان بیرونی سرمایہ اور قرضوں سے پاور پلانٹس لگائے گئے۔اس وقت کی حکومتوں نے دنیا کے کئی ممالک سے کہا کہ آپ پاور پلانٹس لگائیں۔اس وقت امریکی ڈالر کا ریٹ 100 روپے تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین نے ان پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری۔تقریباً 8 ارب ڈالر قرض لے کر یہ پاور پلانٹس لگائے گئے۔ ڈسکوز کو پاور ڈویژن کے اختیار سے نکال رہے ہیں۔اگلے سال ڈسکوز کی نجکاری کے لئے اشتہار جاری کیا جائے گا۔
اویس لغاری نے این ٹی ڈی سی میں بڑی اصلاحات لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
این ٹی ڈی سی کے اندر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے کام کو تین مختلف کمپنیوں میں ری سٹرکچر کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اصلاحات کے ذریعے وزارت توانائی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔ جو پلانٹس بجلی تیار کرے گا وہ انرجی ایکسچینج کے ذریعے اگلے خریدار کو خود ہی فروخت کرے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ نندی پور اور گڈو پاور کا بوائلر خراب ہے تو اسے ٹھیک تک نہیں کرایا جاتا۔ انہیں بھی فروخت کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ایڈوانس میٹرنگ کے باعث قابل اعتماد ڈیٹا آسکے گا۔