پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پشاور میں انٹرنیشنل ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 2020 شو کا انعقاد

خلیج اردو: کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا اور لینڈ روور کے زیراہتمام گیارویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 2020 کا شو کا انعقاد پشاور میں ہوا ۔ریلی شو میں پہلی بار سٹریٹ چلڈرنز کو خصوصی طور پر شو میں شرکت کیلئے لایا گیا تا کہ تفریح کے مواقع سے یہ بھی مستفید ہو سکیں۔

پشاور میں منعقد ہونے والی ریلی شو پشاور کے بعد مختلف شہروں اسلام آباد سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچے گی جہاں کراچی اور دیگر شہروں کے بھی شرکاء ریلی میں شریک ہونگے جبکہ اس کے بعد ریلی لاہور، کشمیر اورگلیات سے ہوتی ہوئی خانپور کے سیاحتی مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس سے قبل ریلی کا آغاز خیبر رائفل میس سے ہوا اور ریلی پاک افغان شاہراہ سے ہوتی ہوئی باراستہ باب خیبر سے پشاور پہنچی تھی۔ریلی میں ملک کے مختلف شہروں سے50 سے زائد شرکاء اپنی گاڑیوں سمیت شریک ہوئے جبکہ امسال غیر ملکی بھی اس ریلی کا حصہ رہے۔ریلی میں 1930 سے لیکر 1970 کی پرانی اور قدیمی گاڑیوں کے شوقین افراد نے اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی جن میں مرسڈیز، فورڈ، شیورلفٹ، مستنگ ایم جی، وی ڈبلیو، مینی اور دیگر قدیمی گاڑیاں اس ریلی میں عوام کی تفریح کا منظر رہیں۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد عابد مجید نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیراہتمام چار مختلف پراجیکٹس پر کام کا آغاز ہو چکا ہے اسی پروگرام کے تحت دیر بالا میں کمراٹ، دیر پائیں میں بن شاہی،سکائی لینڈ اور لڑم ٹاپ کے علاوہ الائی، بٹگرام اور شانگلہ میں بھی سیاحتی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ ریلی میں اس دفعہ خیبرپختونخوا سے بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ ریلی میں غیر ملکی سیاحوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا پر امن صوبہ ہے۔ حکومت کے وژن کے مطابق صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبہ میں سیاحت کے بڑھتے رجحان اور سیاحوں کیلئے نئے سیاحتی مقامات کیلئے ٹورازم زونز پر کام جاری ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button