خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔۔۔ بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی آج چیرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے۔۔۔۔نیب نے بھی بشریٰ بی بی کو آج ہی طلبی کا نوٹس بھیج ریا ہے۔ بشریٰ بی بی کی اگر گرفتاری مطلوب ہو تو پہلے آگاہ کیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں۔تاریخ تبدیل کرنی ہے تو نیب کو درخواست دیں۔
نیب کی جانب سے طلبی کا پہلے بتانا ضروری نہیں۔۔ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں فی الحال گرفتاری درکار نہیں۔۔۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ 190 ملین پائونڈ اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کری گئی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔۔۔عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی 26 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔۔