خلیج اردو
لاہور: پاکستان میں جاری پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران ایک خاتون رپورٹر صدف نعیم کنٹینر کے نیچے آکر ہلاک ہو گئیں ہیں۔ چینل ۵ جو خبریں اخبار کا نیوز چینل ہے، کی انتظامیہ نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے تصدیق کی ہے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کنٹینر کے تلے آکر چینل ۵ کی رپورٹر صدف نعیم شہید ہوگئیں@CMShehbaz @PakPMO @GovtofPakistan @Marriyum_A @PTIofficial @ImranKhanPTI #SadafNaeem#channelfivepakistan#khabraindigital pic.twitter.com/vPtEfRui5x
— Khabrain Digital (@daily_khabrain) October 30, 2022
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون رپورٹر کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہوئی جن کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
مسٹر چوہدری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مارچ کے دوران اپنی حفاظت کا خاص خیال کریں۔ پی ٹی آئی نے اس واقعے کے بعد مارچ سمیت دیگر سیاسی سرگرمیاں روک دیں ہیں جس کا مقصد ہلاک ہونے والی رپورٹر کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے۔
آج کے افسوسناک حادثے کے بعد فوری طور پر مارچ کو روک دیا گیا ہے. انشاءاللہ کل کامونکی سے دوبارہ آغاز ہو گا #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 30, 2022
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی خاتون صحافی کیساتھ حادثے پر اظہار تعزیت اور آج کے دن کے لیے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔
چیئرمین عمران خان کی خاتون صحافی کیساتھ حادثے پر اظہار تعزیت اور آج کے دن کے لیے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔
#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/6F5ovNM6XZ
— PTI (@PTIofficial) October 30, 2022
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر کہنے کیلئے الفاظ نہیں ہے۔
Shocked & deeply saddened by the terrible accident that led to the death of Channel 5 reporter Sadaf Naeem during our March today. I have no words to express my sorrow. My prayers & condolences go to the family at this tragic time. We have cancelled our March for today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 30, 2022
وزیر اعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 30, 2022
وزیر اعظم نے متائثرہ خاندان کیلئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے صدر کے ٹویٹ پر بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان۔
وزیراعظم کا متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔صدف نعیم لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔
— Shehbaz Digital Media (@ShehbazDigital) October 30, 2022
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر سے ٹیلی فون پر میری بات ہوئی۔ اندوہناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں ذاتی طور پر صدف کو جانتی تھی، وہ نہایت بہادر اور محنتی رپورٹر تھیں۔ ان کے گھر والوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ صدف کے لئے سب دعا کریں۔
لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر سے ٹیلی فون پر میری بات ہوئی۔ اندوہناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں ذاتی طور پر صدف کو جانتی تھی، وہ نہایت بہادر اور محنتی رپورٹر تھیں۔ ان کے گھر والوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ صدف کے لئے سب دعا کریں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 30, 2022
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی تنظیم لانگ مارچ میں شامل عوام اور صحافیوں کے جان و مال کی مکمل ذمہ دار ہے۔پنجاب حکومت رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین بالخصوص بچوں کی مکمل کفالت کرے۔
پی ٹی آئی تنظیم لانگ مارچ میں شامل عوام اور صحافیوں کے جان و مال کی مکمل ذمہ دار ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین بالخصوص بچوں کی مکمل کفالت کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت
— PPP (@MediaCellPPP) October 30, 2022
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس ہے۔ صدف کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ صدف پروفیشنل ، محنتی اور قابل صحافی تھیں۔۔اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔
چینل فائیو کی رپورٹر صدف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس ہے۔ صدف کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ صدف پروفیشنل ، محنتی اور قابل صحافی تھیں۔۔اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے ۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 30, 2022
وزیر اعظم چوہدری نے کہا کہ سینئر صحافی مرحومہ صدف کی فیملی کو 25 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔پنجاب حکومت مرحومہ صدف کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔ حادثے میں صدف کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔
سینئر صحافی مرحومہ صدف کی فیملی کو 25 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔پنجاب حکومت مرحومہ صدف کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔ حادثے میں صدف کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 30, 2022
سنیئر صحافی مظہر عباس نے اپنے ٹویٹ میں نوجوان صحافی صدف نعیم کی موت کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام میڈیا ہاؤسز صحافیوں کی انشورنس اور ان کی حفاظت کیلئے بنیادی ٹریننگ کو یقینی بنائیں۔
What a tragedy. A young reporter #SadafNaeem died while covering the long march of ex-PM Imran Khan. I appeal to Channel V to look after her family as she died in the line of duty. All TV channels must ensure life insurance and training. Deepest condolence with the family.
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) October 30, 2022