
خلیج اردو
چارسدہ:چارسدہ کے تھانہ ترناب کی حدود میں افطاری کے وقت دکان کے سامنے چارپائی ڈالنے پر پڑوسیوں کے درمیان زبانی تکرار خونی تصادم میں بدل گئی۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک گروپ سے صفدر خان اور حضرت علی جبکہ دوسرے گروپ سے زاہد، رشین اور عاصم جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔







