پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں کمسن بچے کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث گینگ گرفتار

خلیج اردو
اسلام آباد: شہر اقتدار میں کمسن بچوں کے خلاف جرائم کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں تین ملزمان نے 13 سالہ بچے کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں قتل کر دیا۔

یہ واقعہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آیا، جہاں معصوم بچے کی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان منشیات خصوصاً آئس کے عادی تھے اور دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔

یہ واقعہ والدین اور حکام کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں، لیکن معاشرتی سطح پر بھی ایسے مجرموں کی نشاندہی ضروری ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button