خلیج اردو
بیجنگ: چین نے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے معاشی بحران کا ذمہ دار نام لیے بغیر امریکہ کو قرار دے دیا۔
چین نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ ماو ننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی مالی مشکلات کے پیچھے ایک خاص ترقی یافتہ ملک کی بنیاد پرست مالیاتی پالیسی ہے۔