خلیج اردو
اسلام آباد : اکادمی شعبے سے جڑے اور سول سوسائیٹی کے 100 نامور افراد نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عدم اعتماد پر رولنگ کے آئینی اور قانونی حیثیت کو واضح کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام لکھے گئے خط میں خط میں میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کی قانونی حیثیت جانچی جائے۔
Open letter to CJP by over 100 concerned citizens pic.twitter.com/X28ZGZkS2N
— Hasan Zaidi (@hyzaidi) April 6, 2022
خط میں لکھا گیا کہ حکومت گرانے کی مبینہ غیر ملکی سازش کی حقیقت جانچنے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ یہ بھی لکھا کہ بے بنیاد الزامات کا بہانہ بناکر پارلیمانی عمل معطل نہیں کیا جاسکتا ہے اور ناں ہی ایسے الزامات پر اراکین پارلیمنٹ کا حق رائے شماری سلب کیا جا سکتا ہے۔
خط میں مجوزہ حکومتی فیصلوں کو قومی فلاح و بہبود اور یگانگت کیخلاف خطرہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ فیصلوں کے غیر قانونی نکلنے پر ذمے داروں کی سزا یقینی بنائی جائے۔