پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے شکار افراد کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا

نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا شکار افراد کو بھی ٹکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے شکار افراد کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا شکار افراد کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ جن افراد میں کورونا کی علامات پائی جائیں گی انہیں بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بیرونِ مملک سے آنے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جو افراد بیرونِ ملک سے آئیں گے انکے ٹیسٹ کا رزلٹ 96گھنٹوں کے اندر اندر لیا جائے گا اور جن افراد میں علامات پائی جائیں گی انہیں قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی ملک میں کورونا کے 4ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور اب پاکستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2لاکھ سے تجاز کرگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کی وجہ سے 4ہزار 118 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 74ہزار 202 ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے اور پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 25ہزار 380ہوچکی ہے اور بلوچستان میں اب تک کورونا کے 10ہزار 261کیسز سامنے آچکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں وبا نے اب تک 1ہزار 27مریضوں کو متاثر کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 1423مریض سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں پاکستان میں 5ہزار718مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے بعد ،لک میں 92ہزار 624مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 1لاکھ 6ہزار 213 ہے جن میں سے 2805مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Source : Link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button