
خلیج اردو
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی صورت میں کینالز کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 18 اپریل کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے بھی گفتگو کی، جس میں عوام کی بھرپور شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا کیس مضبوط ہے اور ان کے موقف کو کوئی مسترد نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے ان کی مخالفت کی تو وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وفاق کے ساتھ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں یہ علم نہیں کہ اعظم سواتی کو مذاکرات کا مینڈیٹ کس نے دیا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے اپنی طرز سیاست کو چھوڑ کر مثبت سیاست کی جانب قدم بڑھائیں۔






